ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کر ناٹک میں طلبہ کو28فروری تک بس پاس استعمال کر نے کی اجازت

کر ناٹک میں طلبہ کو28فروری تک بس پاس استعمال کر نے کی اجازت

Mon, 01 Feb 2021 11:49:29    S.O. News Service

بنگلورویکم فروری (ایس او  نیوز)کر ناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپو ریشن(کے ایس آر ٹی سی) کی تمام بسوں میں طلبہ کے لئے اپنے بس پاس میں 28فروری2021تک سفر کر نے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

ایک اخباری بیان جاری کر تے ہو ئے کے ایس آر ٹی سی سنٹرل دفتر وبنگلور کے چیف ٹرافک مینیجر نے بتا یا کہ حکومت کے احکامات کے مطابق2020-21تعلیمی سال کی سرگرمیوں کا آ غاز ہو چکا ہے جس کے تحت کے ایس آرٹی سی بسوں میں 2019-20سال کے دوران پاس کے ذریعہ31جنوری2021تک مفت سفر کر نے کا طلبہ کو موقع فراہم کیا گیا تھا۔طلبہ کو پاس حاصل کر نے وقت دینے کی خاطر تمام اسکول اور کالجوں کے طلبہ کو گزشتہ سال کے پاس اسکول اور کالجوں کی فیس کی رسید کے ساتھ بسوں میں متعلقہ روٹ یا نئے روٹ میں 28فروری 2021تک سفر کر نے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ طلبہ رواں سال میں اسکول اور کالجوں میں ادا فیس کی رسید 2019-20کے پاس کے ساتھ کے ایس آر ٹی سی کے سٹی،مضافاتی،عام و دیگر بسوں میں سفر کر سکتے ہیں،طلبہ اس سہو لت سے فائدہ اٹھا ئیں۔


Share: